عراق میں تازہ حملے، کم ازکم 15 افراد ہلاک

Iraq attacks

Iraq attacks

عراق (جیوڈیسک) عراق میں آج ہونے والے دو خود کش بم حملوں میں کم از کم 15 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملے شمالی عراق میں واقع ایک پولیس سٹیشن اور ایک ایلیمنٹری سکول پر کئے گئے۔ شامی سرحد کے قریب واقع ایک شیعہ دیہات میں کئے گئے۔

ان حملوں میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز بھی عراق میں ہونے والے مختلف حملوں میں 73 افراد مارے گئے تھے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران عراق میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 110 سے زائد ہو چکی ہے۔