کراچی (جیوڈیسک) کراچی20 دن پہلے ہی یہ خبر شائع کر دی تھی کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی۔ ذرائع کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے گفتگو کی خبر 15 ستمبر کو جنگ اور ذرائع میں شہ سرخی کے ساتھ شائع ہوئی تھی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے انکشاف کیا تھا کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں کی جارہی۔ اس خبر میں پرویز رشید نے کہا تھا کہ دونوں شخصیات نے بالواسطہ یا بلا واسطہ عہدے کی معیاد میں توسیع کی خواہش ظاہر نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی اشارہ دیا۔