کرینہ کپور ابھیشک بچن کے ساتھ بطور ہیروئن فلم کرنے کی خواہاں

Kareena Kapoor - Abhishek Bachchan

Kareena Kapoor – Abhishek Bachchan

ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی این جی ٹیبالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ کر ینہ کپور خان نے ابھیشک بچن کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ وہ ابھیشک کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں اور عنقریب ان کے مداح انھیں ایک نئی فلم Shuddhi میں ریتک روشن کے ساتھ بھی دیکھیں گے۔

ابھیشک بچن کی منگنی سال 2003 میں کرینہ کپور کی بڑی بہن اور فلم اسٹار کر شمہ کپور سے ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد یہ جوڑی کبھی ساتھ جلوہ گر نہیں ہوئی۔ کرینہ کپور کا مزید کہناہے کہ انھوں نے سال 2000 میں فلم Refugee سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز تھا جس میں ابھیشک ہی ان کے ہیرو تھے لیکن اب وہ دوبارہ ماضی کی تما م تلخیوں کو پیچھے چھوڑ کر ابھیشک کے ساتھ کام کر نا چاہتی ہیں۔