عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور گوری تیرے پیار میں اہم کردار ادا کرینگی

Srda Kapoor

Srda Kapoor

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم عاشقی ٹو کی ہیروئن شردھا کپور پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی، اداکارہ عمران خان اور کرینہ کپور کی فلم، گوری تیرے پیار میں، اہم کردار میں جلوہ گر ہونگی۔

شردھا کپور کو ہدایتکار پونیت ملہوترا کی نئی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا ہے، فلم میں اداکارہ، ہیرو عمران خان کے والدین کی پسند سے ان کی منگیتر بنی ہیں۔ گوری تیرے پیار میں عمران خان اور کرینہ کپور کی ایک رومانوی فلم ہے جو بائیس نومبر کو ریلیز ہو گی۔