مراکش (جیوڈیسک) مراکش میں حکومتی پالیسیوں سے اکتائے ہزاروں کی تعداد میں بے روزگار نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مراکش کے دارالحکومت رباط میں یونیورسیٹیز کے فارغ التحصیل طلبہ نے حکومت کیخلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔
جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان شریک ہوئے اور حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ ریلی میں شریک نوجوانوں کا مطالبہ تھا کہ حکومت ملک سے بیروزگاری کا خاتمہ کرے اور یونیورسیٹیز سے فارغ ہونے والے طلبہ کے لئے روزگار کے نئے موقع پیدا کرے ورنہ مستعفی ہو جائے۔