روم : کشتی ڈوبنے سے ہلاک افراد کی تعداد 181 ہوگئی

Rome

Rome

روم (جیوڈیسک) اٹلی کشتی حادثے میں مزید تیراسی لاشیں نکال لیں گئیں۔ ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد ایک سو اکیاسی ہوگئی ہے۔ اٹلی میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونیوالوں کی تلاش کا کام جاری ہے۔ تارکین وطن کی کشتی کو حادثہ جمعرات کو اسوقت پیش آیا تھا۔ جب کشتی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کشتی میں پانچ سو سے زائد افراد سوار تھے۔ جن میں ایک سو پچپن افراد کو بچالیا گیا تھا۔

کوسٹ گارڈ نے مزید تیراسی لاشوں کو نکال لیا ہے۔ جس کے بعد ہلاک ہونیوالوں کی تعداد ایک سو اکیاسی ہوگئی۔ اٹلی کے قانون کے مطابق غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کو پانچ ہزار یورو کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تاہم حکام کا کہنا ہے ابھی تک اس بات کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔