چین (جیوڈیسک) چین میں سمندری طوفان فیٹو ساحل سے ٹکرا گیا۔ جس کے باعث ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ حکومت نے سمندری طوفان سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل کرلئے۔
چین میں سمندری طوفان فیٹو ساحل سے ٹکرا گیا۔ جس کے باعث تیز ہواں نے سمندر میں بیس میٹر سے زائد بلند اٹھتی ہوئی لہریں خطرناک منظر پیش کر رہی ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جب طوفان فیٹو چین کے مشرقی صوبے کے ساحل سے ٹکرایا تو اونچی لہریں رہائشی عمارتوں سے جا ٹکرائیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث قریبی رہائشی علاقوں کی خالی کروایا گیا۔ انتظامیہ کی طرف سے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔