پنجاب میں ڈینگی کے مزید 12 کیسز کنفرم ہو گئے، حکومت پنجاب

Punjab Dengue

Punjab Dengue

لاہور (جیوڈیسک) لاہور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 12 کیسز کنفرم ہو گئے جس کے بعد صوبے میں رواں سیزن کے دوران ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 339 ہو گئی ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے مریضوں میں۔

ایک کا تعلق شیخوپورہ اور 11 کا لاہور سے ہے، یہ تمام مریض میوھسپتال لاہور میں زیرِعلاج ہیں، لاہور میں اب تک ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد 193 ہو گئی ہے۔ادھرصوبے میں ڈینگی کے مشتبہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 712 ہو چکی ہے۔