اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن کو 1013 پارلیمینٹیرینز کے اثاثوں کی تفصیلات موصول ہو گئی ہیں۔ وزیراعظم سمیت 156 پارلیمنٹیرینز نے ابھی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ اسلام آباد الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق اب تک 1013 پارلیمینٹیرینز نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات بھجوا دی ہے۔ ان میں 95 سینیٹرز، 304 ایم این ایز شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سندھ کے 335 اور پنجاب کے 148 اپم پی ایز نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔ خیبر پختونخوا کے 76 ایم پی ایز کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئیں۔ بلوچستان اسمبلی کے 55 ارکان کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو مل گئی ہیں تاہم وزیراعظم سمیت 156 پارلیمنٹیرینز نے ابھی تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔