لاہور : ن لیگ کے ایم این اے سہیل شوکت بٹ کی گرفتاری کا حکم

Sohail Shaukat Butt

Sohail Shaukat Butt

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کی مقامی عدالت نے ن لیگ کے ایم این اے سہیل شوکت بٹ کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ایم این اے سہیل شوکت بٹ کی گرفتاری کا حکم باٹاپور کے رہائشی کے قتل کے الزام میں دیا گیا ہے۔

عدالتی حکم کے مطابق 21 اکتوبر کو ایم این اے سہیل شوکت بٹ کو گرفتار کرکے عدالت کے رو بروپیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ سہیل شوکت بٹ مسلم لیگ (ن)کے ٹکٹ پر این اے130سے رکن قومی اسمبلی ہیں،ان پر باٹاپور لاہور کے رہائشی کے قتل کا الزام ہے۔