پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقہ کچہ گڑھی میں بیگ سے ملنے والے دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق علاقہ کچہ گڑھی میں مشکوک بیگ کی اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کار موقع پر پہنچ گئے۔
بیگ کی تلاشی لینے پر دو دستی بم، دو کلو گرام دھماکا خیز مواد اور 12 وولٹ بیٹری برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے بارودی مواد اور دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا۔