سزائے موت کے قانون کا خاتمہ، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر

Supreme Court Registry

Supreme Court Registry

ملک بھر میں سزائے موت کا قانون ختم کرنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ دنیا کے اکثر ممالک میں سزائے موت ختم ہو چکی ہے۔ پاکستان میں بھی دیت اور قصاص کے قوانین کے تحت قتل کرنے والے مجرم کو معافی مل سکتی ہے۔ اگر سزائے موت کا قانون ختم کر دیا جائے تو ملک میں جرائم کی شرح میں کمی آ جائے گی۔

عدالت سے استدعا ہے کہ ایسے مجرم جو دیت اورقصاص کی ادائیگی نہیں کر سکتے۔ حکومت ان کی دیت ادا کروا کر ان کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔