سپریم کورٹ : سمیرا ملک کی دستاویزات سے متعلق معروضات طلب

Sumera Malik

Sumera Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے (ن) لیگ کی رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک کی دستاویزات اور الیکشن ٹربیونل کی انکوائری سے متعلق معروضات آٹھ اکتوبر تک طلب کر لیں۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سمیرا ملک کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار عمر اسلم کے وکیل حامد خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سمیرا ملک کے شناختی کارڈ اور داخلہ فارم پر دستخط ایک جیسے نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے حامد خان کو سمیرا ملک کی دستاویزات اور الیکشن ٹربیونل کی انکوائری سے متعلق معروضات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ مقدمے کی مزید سماعت آٹھ اکتوبر کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔