کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں فائرنگ سے قطر اسپتال کے ایم ایل او عرفان قریشی جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاون کے علاقے کالی پہاڑی کے قریب واقع پرائیوٹ کلینک پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ سے قطر اسپتال کے ایم ایل او عرفان قریشی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔