کوئٹہ : ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف مسیحا سراپا احتجاج

Protests

Protests

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ماہر امراض قلب ڈاکٹر عبدالمناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف مسیحا سراپا احتجاج ہے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور دیگر تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ سترہ ستمبر کو کوئٹہ سے اغوا ہونے والے ڈاکٹر مناف ترین کی عدم بازیابی کے خلاف بیسویں روز سول ہسپتال اور بولان میڈیکل کمپلیکس کے اوپی ڈیز احتجاجا بند رکھیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ڈاکٹروں کے اغوا کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ حکومت ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرے۔ عدم تحفظ کے باعث فرائض کی انجام دہی مشکل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب سے ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔