ورلڈ ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کی فاتح جوڑی وطن واپس پہنچ گئی

Snooker

Snooker

کراچی (جیوڈیسک) کراچی قومی سنوکر ٹیم ورلڈ ٹیم سنو کر شپ کے ٹائٹل کی فاتح بن کر آئر لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئی۔ ملک کو ورلڈ ٹائٹل دلانے والے محمد آصف اور محمد سجاد کا کہنا ہے کہ دیار غیر میں قومی پرچم کو سر بلند کر کے بہت خوشی محسوس ہوئی۔ ورلڈ سنوکر شب کا ٹیم ایونٹ جیت کر آئر لینڈ سے کراچی ایئر پورٹ پہنچنے والی قومی ٹیم کے رکن اور عالمی چیمپئن محمد آصف نے ذرائع سے گفتگو میں کہا کہ ایران کے ساتھ فائنل مقابلے میں پہلے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اللہ کی مہربانی سے اپنے نفس کو کنٹرول میں رکھتے ہوئے میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

ایک کا کہناتھا کہ انعام کے لالچ سے بالا تر ہو کر پاکستان کے لئے کھیلتے ہیں۔ مگر حکومت کو کھلاڑیوں کے مسائل کو حل کی طرف توجہ دینی چاہیے۔ اس موقع پر پاکستان اسنوکر فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ قومی اسنوکر ٹیم نے ایک سال کے دوران ملک کو 3 ٹائٹل دلائے۔ مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ورلڈ چیمپئن ٹیم کے استقبال کے لئے کوئی حکومتی عہدیدار نے آنا مناسب نہیں سمجھا۔ عالگیر شیخ کا کہنا تھا کہ قطر، چین اور دیگر ملکوں میں کھیلے گئے میچوں کے فنڈ تا حال نہیں ملے۔ وزیر اعظم قومی ہیروز کا خیال کریں۔