پشاور دھماکا، جاں بحق ایس آئی اور رضاکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Peshawar Blast

Peshawar Blast

پشاور (جیوڈیسک) پشاور پشاور دھماکے کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی اور رضاکار کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائنز میں ادا کردی گئی۔ پشاور کے علاقے سلیمان خیل دھماکے میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی اور رضاکار کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائینز میں ادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان، سینئر وزیر حیات شیرپا، آئی جی پولیس اور کمشنر پشاور سمیت دیگر افراد نے شرکت کی، جنازے کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی مانگی گئی۔ شہدا کی میتوں کو اس موقع پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا جس کے بعدان کے جسد خاکی آبائی قبرستانوں کی طرف روانہ کردیئے گئے۔