کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں غیر قانونی مویشی منڈیوں سے کانگو وائرس پھیلنے کے خدشہ کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست پر سیکریٹری بلدیات، کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔
غیر قانونی مویشی منڈیوں کے خلاف پٹیشن میں درخواست گزار نے موقف اِختیار کیا کہ کراچی میں ڈیڑھ سوسے زیادہ غیرقانونی مویشی منڈیاں لگائی گئی ہیں جن سے کانگو وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے، عدالت نے درخواست پر سیکریٹری بلدیات، کمشنر کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر مدعا علیہان کو دس اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔