اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد سپریم کورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کوئٹہ سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دائر کررکھی تھی۔
جس کی سماعت جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ عدالتی بنچ نے یہ درخواست خارج کردی۔ نواب اکبر بگٹی کے قتل میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف مقدمہ اکبر بگٹی کے بیٹے جمیل بگٹی نے درج کرا رکھا ہے جبکہ پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی سماعت کوئٹہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔