سرگودھا: دکانداروں کو جھانسا دینے والا ڈاکو قانون کی گرفت سے آزاد

Sargodha

Sargodha

سرگودھا (جیوڈیسک) صبح کا وقت، کمائی کی شروعات، مگر یہ وقت آج کل سرگودھا کے دکانداروں کے لیے خطرے کی گھنٹی بنا ہوا ہے، صبح کے 8 بجنے والے ہیں۔ فٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکاندار دکان کھولنے کے بعد صفائی ستھرائی میں مصروف ہے۔ اسی دوران یہ چھلاوہ ڈاکو آپہنچتا ہے اور سامان خرید کر 5 ہزار کا نوٹ دیتا ہے۔ ادھر دکاندار باقی رقم واپس کرنے کے لئے پیسے نکالتا ہے۔

ادھر ڈاکو اپنی کارروائی کے لیے حالات کا جائزہ لینے لگتا ہے۔ پھر دکاندار کو باتوں میں لگانے کے بعد ڈاکو رقم چھین کر یہ جا وہ جا۔پولیس کے پاس کئی روز سے یہ فٹیج موجود ہے مگر وہ ڈاکو کو پکڑنے میں ناکام ہے جو اسلحے کے زور پر بھی کارروائیاں کررہا ہے۔ اس بات کی تصدیق کئی شہری بھی کرچکے ہیں۔