کراچی (جیوڈیسک) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف قوانین پر کام ہو رہا ہے، اگر قوانین نہ بنے تو آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا، دہشت گردوں کو سزائیں دلوانی شروع کردیں تو حالات بہتر ہونے لگیں گے، آپریشن کے اگلے مرحلے میں مزید تیزی ہوگی۔
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کے درمیان رابطے کی صورتحال بہت بہتر ہے، بھتے کی شکایات میں بتدریج کمی آئے گی، لیکن کراچی کے حالات کی بنیاد کو ختم کیے بغیر صورتحال بہتر نہیں ہوگی، جرائم پیشہ افراد کے سربراہان کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔
انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے معلومات فراہم کی جارہی ہیں کارروائی کے لئے کسی جانب سے کوئی دباو نہیں،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔