شانگلہ (جیوڈیسک) شانگلہ تیتیس افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔ متاثرین کی تعداد تین سو سے تجاوز کر گئی۔ بشام میں مسلم لیگ کے رہنما امیر مقام نے ھسپتال کا دورہ کیا اور ڈینگی مریضوں کی عیادت کی۔ ھسپتال انتظامیہ نے بریفنگ میں بتایا کہ حالیہ دنوں میں ڈینگی متاثرین میں اضافہ ہوا ہے۔
جن کا علاج جاری ہے۔ بجلی نہ ہونے کی صورت میں مریضوں کی سہولت کے لئے جنریٹر فراہم کر دیا گیا ہے۔ انجینئر امیر مقام نے ھسپتال میں سٹاف کی کمی بارے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔