کراچی : پولیس کی چھاپہ ما ر کارروائی،3 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاون کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جرائم کی کئی واردتوں میں ملوث تھے، جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔