پنجاب:متحدہ اپوزیشن کا حلقہ بندیوں کیخلاف عدالت جانے کااعلان

Mehmood ur Rashid

Mehmood ur Rashid

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی اداروں کی حلقہ بندیاں ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کروانے اور انتخابی عمل میں صوبائی حکومت کی مداخلت کے خلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی ، ق لیگ اور جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈروں اور نمائندوں نے شرکت کی، بعد میں میاں محمود الرشید نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے عید کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے کے اعلان پر اپوزیشن نے عوامی اسمبلی موخر کر دی ہے۔

عید کے فوری بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب نہ کرنے پر عوامی اسمبلی لگائی جائے گی ، محمود الرشید کا کہنا تھا کہ حلقہ بندی کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، صوبائی حکومت غیرآئینی مداخلت کر رہی ہے۔ پی پی کی فائزہ ملک،ق لیگ کے وقاص حسن موکل اور جماعت اسلامی کے ڈاکٹر وسیم بھی موجود تھے۔