برطانیہ میں ایف بی آئی طرز کی نئی ایجنسی قائم

UK

UK

لندن (جیوڈیسک) برطانیہ نے خطرناک جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے ایف بی آئی کی طرز پر نئی ایجنسی قائم کردی۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے پہلے ہی روز 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اور اپنی پہلی بڑی کارروائی کے دوران ملک بھر کے مختلف 10 مقامات پر چھاپے مار کر دھوکا دہی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

این سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کیٹ برسٹا کا کہنا تھا کہ اس ایجنسی کے قیام کے بعد اب برطانیہ کے عوام کو تبدیلی نظر آئے گی اور مجرم خوف میں مبتلا رہیں گے۔ 4 ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل یہ ایجنسی برطانیہ کی نیشنل سائبر کرائم یونٹ کے ساتھ مل کر مختلف جرائم کی روک تھام کرے گی۔ این سی اے کے 120 افسران کو 40 دیگر ملکوں میں بھی تعینات کیا جائے گا۔