بیلجیئم میں فائر فائٹروں کا احتجاج، پولیس پر پانی اور جھاگ کا اسپرے

Belgium

Belgium

برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے اپنے محکمے کے فنڈ میں اضافے کے لیے احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر مختلف سڑکیں بند کر دیں۔ فائربریگیڈ کا کام تو آگ بجھانا ہوتا ہے مگر بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں فائر فائٹرز نے احتجاج کے دوران ٹائر جلائے۔ احتجاج میں شرکت کے لیے ملک بھر سے فائر فائٹر یہاں پہنچے ہیں۔

مظاہرین نے بیلجیئم کے وزیراعظم کی رہائش گاہ تک جانے والے راستوں کو 30 فائر انجن لگا کربند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ مشتعل فائر فائٹرز نے پولیس پرپانی اور جھاگ کا اسپرے بھی کیا جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے حکومت آیندہ بجٹ میں ان کے محکمے کے لیے ساڑھے سات کروڑ یورو زیادہ مختص کرے۔