چین میں پانڈا کے چودہ نومولود بچے نمائش کیلئے پیش

Panda

Panda

چین (جیوڈیسک) چین کے صوبہ سچوین میں پانڈا کے چودہ نومولود بچوں کو نمائش کیلئے رکھ دیا گیا۔ چین کے جنوب مغرب میں پانڈا کے افزائشی مرکز میں چودہ نومولود پانڈا کو پہلی مرتبہ عوام کے سامنے رکھ دیا گیا ہے۔

خوبصورت اور معصوم دکھنے والے ان تمام نومولود میں چار جڑواں پانڈے بھی ہیں۔ افزائشی مرکز کے محافظ کا کہنا ہے کہ سب سے وزنی پانڈا چار اعشاریہ پانچ کلو کا ہے جبکہ سب سے چھوٹے پانڈا کا وزن تین کلو گرام ہے