انڈر 19 ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ٹی 20 ویمنزٹورنامنٹ کا آغاز

Women's Cricket Tournament

Women’s Cricket Tournament

لاہور (جیوڈیسک) لاہور انڈر نائنٹین ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ٹی ٹوینٹی ویمنز کرکٹ ٹورنامنٹ میں کنیرڈ کالج اور لاہور کالج یونیورسٹی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ہیں۔ لاہور میں جاری ٹورنامنٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں لاہور کالج یونیورسٹی نے گیریژن کالج کلب کو ایک سو چار رنز سے شکست دی۔

لاہور کالج نے پہلے کھیلتے ہوئے ایک سو انچاس رنز بنائے۔ جس کے جواب میں گیریژن کلب کی ٹیم پینتالیس رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسرے میچ میں کنیرڈ کالج نے سی ایل سی کلب کو ترانوے رنز سے ہرایا۔ کنیرڈ کالج نے ایک سو چوالیس رنز سکور کیئے۔ جس کے جواب میں سی ایل سی کلب کی ٹیم صرف اکاون رنز بنا سکی۔