پاک فوج نے بلوچستان کے ضلع آواران میں زلزلے سے متاثرہ خاندانوں میں اب تک امدادی اشیاء سے بھرے 526 ٹرک تقسیم کئے ہیں۔ آواران میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ثمریز سالک نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں دو ہزار چھ سو بتیس ٹن امدادی اشیاء، چونتیس ہزار ترپن خیمے، تئیس ہزار دو سو سے زیادہ کمبل تقسیم کئے گئے ہیں۔
فوج کے ڈاکٹروں نے چھ ہزار اڑتالیس بیمار اور زخمی افراد کا علاج کیا۔ ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل ثمریز سالک نے کہا کہ آواران میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ٹیموں پر شرپسندوں کی جانب سے انیس حملے کئے گئے۔