وزیر مملکت برائے ھا وسنگ و ورکس عثمان ابراھیم نے آج چمبہ ھاوس میں اجلاس کی صدارت کی

لاہور : وزیر مملکت برائے ھا وسنگ و ورکس عثمان ابراھیم نے آج چمبہ ھاوس میں اجلاس کی صدارت کی۔ چمبہ ھاوس کی تزئین و آرائش، پی ڈبلیو ڈی اور اسٹیٹ آفس سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ چمبہ ھاوس کی تزئین وآرئش کا کام کافی عرصہ سے تاخیر کا شکار تھا۔ اب نیب نے عمارت خالی کردی ہے اور اس کی تزئین وآرئش کے لیے پی ڈبلیو ڈی کو 100 ملین کی ادائیگی بھی کردی ہے۔ عمارت کے ایک بلاک میں خوبصورتی کا کام 95 فیصدمکمل ہوچکا ہے۔ جب کہ باقی بلاکس میں کا م جاری ہے جو جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

جس سے عمارت کی اصل خوبصورتی بحال ہوجائے گی۔ اجلاس میں وزیر مملکت کو اسٹیٹ آفس کی کارکردگی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی اور ادارے کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا گیا۔ وزیر مملکت کو پاکستان ھاوسنگ اتھارٹی کے جاری منصوبوں کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔ اور سرکاری ملازمین کو سرکاری رہائش گاہوں کے سلسلہ میں درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر مملکت نے سرکاری ملازمین کے لیے لاہور میں ھاوسنگ اسکیم پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی انہوں نے سرکاری کو درپیش مسائل حل کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی۔