وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد نے نیشنل اسٹوڈنٹ سیٹلائٹ پروگرام کا افتتاح کیا

لاہور : وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی زاہد حامد نے نیشنل اسٹوڈنٹ سیٹلائٹ پروگرام کا افتتاح کیا یہ پروگرام سپارکو اکیڈمی کی مشترکہ کاوش سے شروع کیا گیاہے۔ چیئرمین سپارکواور دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب زاہد حامد نے کہاکہ سپارکو کی یہ کاوش لائق تحسین ہے انہوں نے جدید خلائی ٹیکنالوجی سے بھر پور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مملک کی معاشی اور سائنسی ترقی میں اس ٹیکنالوجی سے مدد لے کر خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے بارے میں عوام اور طلبا میں شعور اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے۔ نیشنل اسٹوڈنٹ سیٹلائٹ پروگرام سپیس انڈسٹری اور تعلمیی اداروں میں ایک باضابطہ تعاون ہے جس کے تحت اسٹوڈنٹ سیٹلائٹ بنایا جائے گاجو خلائی تحقیق میں اہم کردار ادا کرے گا اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے سپارکو اور 25 یونیورسٹیاں مل کر کام کرے گی۔ اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے والی یونیورسٹیاں نا صرف اپنے طلبا میں خلائی ٹیکنالوجی کی تعلیم فراہم کر سکے گی بلکہ اپنے طلبا کو اس عملی تجربہ کرنے کا نادر موقع بھی فراہم کریں گی۔ وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی زاہد حامد کا CAMB کا دورہ۔