نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل اورمارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تجاوزات کی بھرمار، سبزمنڈی روڈ سے گزرنا محال

پیرمحل : نان تحصیل ہیڈ کوآرٹر پیرمحل اور مارکیٹ کمیٹی پیرمحل کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث تجاوزات کی بھرمار ، سبزمنڈی روڈ سے گزرنا محال انتظامیہ کی ملی بھگت سے ستبادل سبزمنڈی روڈ پر لگنے لگی، تفصیل کے مطابق سبزمنڈی روڈ پیرمحل پر مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کی ملی بھگت سے متوازی منڈی قائم ہونے پر نہ صرف آنے جانے والوں کے لیے تمام روڈز بلاک ہوکررہ گئے۔

بلکہ انتظامیہ کی بے حسی کے باعث مجوزہ سبزمنڈی کے اندر گذرگاہ نہ ہونے سے آڑھتیاں کے کاروبار تباہ ہوکر رہ گئے سبزمنڈی کے آگے، بعض دکانداروں نے تو اپنی دکانوں کے تھڑوں کو بھاری کرایوں کے عوض کرایہ پردے رکھا ہے مرد خواتین خریداروں کے علاوہ سکول جانے والی طالبات کا گذرنا تک محال بتایا دیا گیا ہے، جبکہ مارکیٹ کمیٹی پیرمحل نان تحصیل ہیڈکوآرٹر پیرمحل کے ذمہ داران سب کچھ کھلی آنکھوں سے دیکھتے ہوئے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

حالانکہ سابق ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ رانا نوازش علی کی طرف سے بھی ان ناجائز تجاوزات کو دورکرنے کے احکامات دیے گئے مگر ان احکامات پر بھی عمل نہ کیاگیا سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ، تحصیل میونسپل آفیسر کمالیہ اے سی پیرمحل سے مطالبہ کیا کہ فی الفور سبزمنڈی روڈ پیر محل میں تجاوزات کو دور کرکے متبادل منڈی بند کروائی جائے۔