پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما اور بزنس مین الحاج محمد افضل گوندل سے ملاقات کی

گجرات : پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے وفد نے گزشتہ روز سابقہ ٹکٹ ہو لڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے ممتاز رہنما اور بزنس مین الحاج محمد افضل گوندل سے ملاقات کی، ملاقات میں لیبر ونگ کے عہدیداروں نے اپنے ورک کے بارے بتایا کہ ضلع اور تحصیل لیبر ونگ کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے، اور یو نین کونسل کی سطح پر لیبر ونگ ورک کر رہی ہے، اور جلد از جلدتمام تنظیم سازی مکمل کر لی جائے گی، جس کی وجہ سے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں لیبر ونگ کے عہدیداران بھرپور حصہ لے سکیں۔

اور اپنے لیڈروں کے ساتھ شانہ بشانہ چل سکیں، ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما چوہدری آصف حسین سلیمی، محمد اشرف شریف سینئر نائب صدر سینٹرل پنجاب، میڈم نجمہ بلقیس نائب صدر پنجاب، مس طیبہ فاروق قریشی نائب صدر سینٹرل پنجاب، میڈم رخسانہ جوائنٹ سیکرٹری ضلع گجرات، میڈم عذرا یعقوب جوائنٹ سیکرٹری ضلع گجرات، سنبل قریشی نائب صدر ضلع گجرات، محمد لطیف جاوید سینئر نائب صدر ضلع گجرات، میڈم شمیم شفقت سیال سینئر نائب صدر تحصیل گجرات، عرفان یوسف سیکرٹری نشرواشاعت ضلع گجرات اور دیگر رہنماوں نے ملاقات کی، الحاج محمد افضل گوندل نے لیبر ونگ کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کیا، اور کہا کہ لیبر ونگ کے تمام عہدیداروں کو ہر طرح کی یقین دہانی کروائی۔