تلہ گنگ کی خبریں 7.10.2013

تلہ گنگ میانوالی روڈ پردندہ شاہ بلاول پٹر ول پمپ کے قریب کوچ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) تلہ گنگ میانوالی روڈ پردندہ شاہ بلاول پٹرول پمپ کے قریب کوچ کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ میانوالی روڈ پر دندہ شاہ بلاول کے قریب مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار عبدالحفیظ ولد ڈاکٹر حنیف اور حاکم خان ولد محمد یعقوب ساکنائے ڈھوک سرجال چکڑالہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دندہ شاہ بلاول کی پولیس اور اہل علاقہ کے لوگ کثیر تعداد میں مو قع پر پہنچے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چننداور گردونواح میں واپڈا کی طرف سے شہریوں کو موصول ہونے والے بجلی کے بھاری بھرکم بل دیکھ کر عوام چکرا گئی
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) پچننداور گردونواح میں واپڈا کی طرف سے شہریوں کو موصول ہونے والے بجلی کے بھاری بھرکم بل دیکھ کر عوام چکرا گئی۔ حالیہ بجلی کی قیمتوں میں بیش بہا اضافے سے عوام سخت پریشان دیکھائی دینے لگی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے ہے اور غریب عوام سوائے بھوک پیاس اور فاقوں سے خود کشی کے اس کے پاس کوئی چارہ نہیں رہا۔ عوام حکومت کی طرف سے بڑھائے گئے بجلی کے بلوں کی قیمتوں سے بے بس ہوچکے ہیں اور اس بار عید کو اس طریقے سے منا بھی نہ پائیں گے جیسے سابقہ مناتے چلے آرہے تھے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے پے در پے عوام پر نت نئے طریقوں سے مہنگائی کے ایٹم بم گرا کر عوام کے ارمانوں کا خون کیا۔ موجودہ حکومت الیکشن سے پہلے کیئے گئیے وعدوں اور دعوئوں پر بالکل ہی پورا نہیں اتری جو کہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اہلیان علاقہ حکومت کے اعلیٰ افسران سے سراپا احتجاج کرتے ہوئے شدید مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کی بڑھائی گئی قیمتوں میں اضافہ کو فوری واپس لیا جائے اور عوام کی حق تلفی کو روکا جائے۔