شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تحت عید الاضحی کے انتظامات مکمل ،عید الاضحی کے تینوں دن میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ ،افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ
Posted on October 8, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تحت عید الاضحی پر قربانی کی آلائشوں کو بروقت اور برق رفتاری کے ساتھ اُٹھا کر ٹھکانے لگا نے اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ،اس حوالے سے عید الاضحی کے تینوں دن شاہ فیصل زون میں میونسپل ایمرجنسی کا نفاذ رہے گا جبکہ افسران و عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئیں ہیں ، شاہ فیصل زون کے حدود میں قائم تمام اجتماعی قربان گاہوں پر خصوصی کنٹینر رکھے جائیں گے۔
قربانی کی جانوروں کی آلائشوں کو بروقت مدفون کرنے کے لئے آباد ی سے دور 2ٹرنچز قائم کئے جائیں گے گلیوں اور محلوں سے آلائشوں کو اُٹھا کر لفٹنگ اسٹیشن تک پہنچا یا جائے گا اس سلسلے میں شاہ فیصل زون کے حدود میں 4لفٹنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں عید الاضحی کے تینوں دن شام 5بجے کے بعد اجتماعی قربان گاہوں سمیت علاقائی سطح پر چونے ،جراثیم کش ادویات اور خوشبو کا اسپرے کیا جائے گا ۔عید الاضحی کنٹی جنسی پلان کے سلسلے میں لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے شاہ فیصل زون کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی کی صدارت شاہ فیصل زون آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں سپرٹینڈنگ انجینئر بلدیہ شرقی طارق مغل ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ شرقی اقبال احمد خان ،شاہ فیصل زون کے ایگزیگٹیو انجینئر اسلم پرویز ،گلشن زون کے ایگزیگٹیو انجینئر ظفر بلوچ کے علاوہ شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے تمام محکموں اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہاکہ مذہبی تہوار پر مثالی کا رکردگی کے حوالے سے شاہ فیصل کی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بلدیاتی افسران اس سال بھی عید الاضحی پر اپنی مثالی کا کردگی کو برقرار رکھیں عید قرباں پر آلائشوں کو برق رفتاری کے ساتھ اُٹھا کر ٹھکانے لگانے اور شاہ فیصل میں صحت مند ماحول کے قیا م کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے تمام اداروں کو باہمی تعاون کی ذریعے عوامی خدمات کی انجام دہی کی تلقین کرتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ عید الاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو اٹھانے اور صاف ستھرا صحت مند ماحول کے قیام کے سلسلے میں بلدیاتی اداروں سے تعاون کریں ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ عید قرباں پر آلائشوں کو بروقت اٹھاکر ٹھکانے لگانے کے ساتھ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی اور صحت مند ماحول کے قیام کے حوالے سے شاہ فیصل زون سمیت بلدیہ شرقی کے تمام زونز میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
تمام دستیاب مشنری اور وہیکلز کو عید الاضحی سے قبل درستگی کے بعد آن روڈ کردیا جائے گا میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی نے کہا کہ انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے عید الاضحی پر مثالی معاشرے کا قیام یقینی بنا کر بلدیہ شرقی کو شہر اکراچی کا مثالی ضلع بنا ئیں گے اس موقع پر اجلاس میں شاہ فیصل زون کے تحت عید الاضحی کنٹی جنسی پلان پر ایگزیگٹیو انجینئر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی اسلم پرویز نے تفصیلی بریفنگ ددیتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر عوام کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنے تمام محکموں کے ساتھ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،محکمہ ہیلتھ ،فائر بریگیڈ اورعوامی سہولیات پر مامور دیگر اداروں کے ساتھ باہمی تعاون لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ہے عید الاضحی کے تینوں دن آلائشوں کو گلیوں اور محلوں سے اُٹھاکر ٹھکانے لگانے اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے شاہ فیصل زون کے مرکز ی آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا جو 24گھنٹے کام کرے گا عوام اپنی شکایات کنٹرول روم کے فون نمبر99248651اور99248647پر درج کراسکتے ہیں۔ جہاں موجود عملہ بروقت شکایات کا ازالہ ممکن بنا ئے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com