اس نوٹ کے ایک طرف امریکی انقلاب کے رہنماء بینجمن فرینکلن کی تصویر اور دوسری طرف ریاست فلاڈیلفیا کے ہال کی تصویر ہے۔ جعل سازی کے انسداد کے لئے نوٹ میں نیلے رنگ کی ایک خصوصی تھری ڈی ربن سمیت کئی سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
امریکا میں پرانے نوٹوں کی بھی قانونی حیثیت برقرار رہے گی۔ امریکا دس سالوں میں ایک اور دو ڈالر کے نوٹوں کے علاوہ تمام نوٹ دوبارہ ڈیزائن کر چکا ہے۔