بھمبر کی خبریں 8.10.2013

نوجوان کھلاڑی فرحان راج علی عرف خان کی پہلی سالانہ برسی سیرلہ کے مقام پر منائی گئی
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایک سال قبل بھمبر میں اسلحہ شاپ سے فائر ہونے والی گولی کا نشانہ بننے والے نوجوان کھلاڑی فرحان راج علی عرف خان کی پہلی سالانہ برسی سیرلہ کے مقام پر منائی گئی دعائیہ تقریب میں نوجوانوں، دوست احباب وعزیز واقارب کی بڑی تعداد میں شرکت تفصیلات کے مطابق بھمبر میں گزشتہ سال 8 اکتوبر کو میرپور چوک کے نزدیک اسلحہ ڈیلر شاپ کے ملازم کی بازار میں اندھا دھند فائرنگ سے سیرلہ کے رہائشی نوجوان کھلاڑی فرحان راج علی عرف خان سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا اس کی سالانہ برسی کی تقریب گزشتہ روز سیرلہ کے مقام پر منعقد ہوئی برسی کی تقریب میں کھلاڑیوں دوست احباب علاقہ کے نوجوانوں اور عزیز واقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں مرحوم کی مغفرت کے لئے اجتماعی دعا کی گئی اور خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں ان کی تقرری حکومت آزاد کشمیر کا ایک بہترین فیصلہ ہے
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجہ محمد صابر خان انتہائی قابل احترام فرض شناس اور تجربہ کار منتظم ہیں گورنمنٹ پائلٹ ہائی سکول بھمبر میں ان کی تقرری حکومت آزاد کشمیر کا ایک بہتر ین فیصلہ ہے را جہ محمد صا بر اسا تذ ہ کے حقوق کے محا فظ ہیں شعبہ تعلیم میں ان کی شاندار کارکردگی ہے ان کے خلاف پروپیگنڈہ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہیں ان خیالات کا اظہار پرائیوٹ سکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید ریاض حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پائلٹ ہائی سکول بھمبر جیسے قابل فخر اعلیٰ روایات کے حامل سکول میں ان کی تقرری حکومت آزاد کشمیر کا احسن اقدام ہے ان کے خلاف ایک مخصوص مافیا پروپیگنڈے کرنے اور سکول کی نیک نامی کو بدنام کرنے میں مصروف ہیں جس کی کوئی حقیقت نہیں ہے راجہ صابر کا تعلیمی ریکارڈ شاندار ہے اور انہیں آزاد کشمیر بھر میں عزت واحترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے