ہانگ کانگ (جیوڈیسک) ہانگ کانگ میں ایک سو آٹھارہ قیراط کا سفید ہیرا تین کروڑ ساٹھ ہزار ڈالر میں نیلام ہو گیا جبکہ پیرس میں بھی نایاب تصویریں اور نایاب مجسمے نیلامی کے لئے پیش کر دیئے گئے۔ ہانگ کانگ میں معروف نیلام گھر میں نیلامی کا نیا عالمی ریکارڈ بن گیا۔
نایاب بیضوی شکل کا ایک سو آٹھارہ قیراط کا قیمتی ہیرا نیلامی کے لئے پیش کیا گیا تو کسی کو گھنٹوں انتظار نہیں کرنا پڑا بلکہ باآسانی صرف چھ منٹ کے دوران تین کروڑ ساٹھ ہزاز ڈالر میں فروخت ہوگیا۔
نیلامی کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا کہ اتنی بھاری قیمت میں کوئی ہیرا فروخت ہوا ہے۔ ادھر پیرس میں بھی مختلف خوبصورت تصویریں اور مجسموں کو نیلامی کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اس نیلامی میں بیسویں صدی میں تیار کردہ کئی نایاب تصویروں کو رکھا گیا ہے۔