پیرمحل : لڑکی کے اغوا کی کوشش، ایک اغواکار فائرنگ سے ہلاک

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (جیوڈیسک) پیرمحل کے نواحی گائوں میں لڑکی کے اغوا کی کوشش کے دوران فائرنگ اغوا کاروں کی فائرنگ سے ایک اغوا کار ہلاک جبکہ 4 شہری زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق پیرمحل کے نواحی گائوں 57/2 ٹکڑا کی رہائشی ساجدہ بی بی کوملزمان کچھ عرصہ قبل اغوا کر کے لے گئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج تھا اور مقدمہ کورٹ میں چل رہا تھا کہ لڑکی اپنے والدین کے پاس واپس پہنچ گئی

گزشتہ روزعلی الصبح تین کاروں میں سوار ملزمان نے گھر پر دھاوا بول دیا اور لڑکی کو دوبارہ اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر مزاحمت ہو گئی اور ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اغوا کاروں کا ساتھی راشد ولد جمیل جو کہ 61یزمان بہاولپور کا رہائشی ہے موقع پہ ہی ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ سے لڑکی کے چچا نوراحمد اس کے 2بیٹے ذوالفقار نور اور سلیم رضا سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے جس پر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے

تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے اغوا ہونیوالی لڑکی نے بتایا کہ ملزمان پہلے بھی اس کو اغوا کر کے لئے گئے تھے اور زبر دستی اسلحہ کے زور پر اس سے کاغذات پر انگوٹھے لگوانے کے ساتھ زیادتی کا بھی نشانہ بناتے رہے ہیں جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے میری حکام بالا سے اپیل ہے کہ کہ مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔