مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کا نوٹیفکیشن جاری، صدر عارف مسیح، جزل سیکرٹری ریاست مسیح نامزد

مصطفی آباد/للیانی : مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کا نوٹیفکیشن جاری، صدر عارف مسیح، جزل سیکرٹری ریاست مسیح نامزد۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کا چنائو اتفاق رائے سے مکمل کیا گیا جن میں عارف مسیح صدر، شرافت مسیح نائب صدر، جزل سیکرٹری ریاست مسیح، ڈپٹی سیکرٹری رفاقت مسیح، خزانچی شہباز مسیح اور آفس سیکرٹری کیلئے لبھا مسیح کو منتخب کیا گیا۔

نو منتخب عہدیداران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔ پارٹی جو ذمہ دار سونپی ہے اسے احسن طریقے سے انجام دینے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔