کراچی میں امن وامان کے لئے آپریشن جاری رہے گا، قائم علی شاہ

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) کراچی وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن وامان کے لئے آپریشن جاری رہے گا اور وہ اس سے کافی حد تک مطمئن ہیں دبئی سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے کہا کو پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں انہوں نے انھیں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں آپریشن سے کافی حد تک مطمئن ہیں، اور اس حوالے سے گورنر سندھ سے بات چیت ہوتی رہتی ہے، کراچی میں امن وامان قائم کرنے کے لئے ایکشن جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کراچی کو اس وقت امن کی سخت ضرورت ہے۔ وزارت داخلہ اویس مظفر کو دینے سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ یہ قلمدان ابھی میرے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اویس مظفر سے ان کا کوئی اختلافات نہیں ،اویس مظفر وزیر ہیں اور وہ وزیر اعلی ہیں۔