کراچی : فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی سپر ہائی وے کے قریب ندی سے تین افرد کی لاشیں ملی ہیں۔ فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پانچ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی سپر ہائی وے کے قریب ندی سے تین افرد کی گولیوں سے چھلنی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔

لیاری آٹھ چوک کے قریب ایک نوجوان علی رضا کو گولیوں کا نشانہ بنا دیا گیا۔ سہراب گوٹھ کے علاقے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ہمیش خان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ان کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔