لاہور (جیوڈیسک) لاہور وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرضہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے لیا گیا۔ لاہور میں مارکون 2013 کے لوگو کی نقاب کشائی کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سابق حکومت کھا پی کر چلی گئی اور ڈھول ہمارے گلے میں ڈال گئی۔
مسلم لیگ نون کی حکومت کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا دہشت گردی مارشل لاوں کی پیداوار ہے، تمام پاکستانی امن پسند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سوئس بنکوں سے ایک آدمی کی دولت لانے سے معیشت کو سہارا نہیں مل سکتا۔