نشے سے منع کرنے پر بیٹے نے ماں کی جان لے لی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گوجرانوالہ کے نواحی گاوں واہنڈو میں ایک نشئی بیٹے نے اپنی ماں کو اس وقت پھاوٴڑے کے وار کر کے قتل کردیا جب اس کی ماں اس کو یہ سمجھا رہی تھی کہ بیٹا نشہ بری چیز ہے اسے چھوڑ دو۔ ملزم کا کہنا ہے کہ نشے میں تھا،اس لیے غلطی ہوگئی۔
دوسری طرف عامر کے والد کا کہنا ہے کہ 3 بیٹیوں کی پیدائش کے بعد بیٹے کی پیدائش کے لیے بڑی دعائیں مانگی تھیں مگر اس نے اپنی ماں کو ہی قتل کر دیا۔