لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے دورکنی بنچ نے وزیراعظم نواز شریف ،وزیراعلی شہبازشریف اوران کے اہل خانہ کے ذمہ کروڑوں روپے کے ٹیکسوں کی نادہندگی کے معاملات پر مزید کارروائی نومبرکے تیسرے ہفتے تک ملتوی کر دی، شریف فیملی کی چارملوں سے تقریبا 65 کروڑ روپے کی وصولی کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
دوسری جانب شریف فیملی نے بے نظیر دور میں جاری کیے گئے نوٹسوں کے قانونی جواز کواس بنیاد پر چیلنج کر رکھا ہے کہ یہ نوٹسز انتقامی کارروائی کے نتیجے میں جاری کیے گئے، عدالت نے شریف فیملی کی مبینہ نادہندہ ملوں کی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔