ہنڈرڈ انڈیکس میں دو سو پندرہ پوائنٹس کا اضافہ

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تین روز کی مندی کے بعد تیزی رہی، ہنڈرڈ انڈیکس بائیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح عبور کر گیا۔ مارکیٹ کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

تاہم بنکنگ سیکٹر میں آنے والی خریداری کے دبا کی وجہ سے مارکیٹ جلد ہی تیزی میں تبدیل ہو گئی۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس دو سو پندرہ پوائنٹس اضافے سے بائیس ہزار 80 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر دس کروڑ ستائیس لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا۔