سیالکوٹ : 3 خطرناک ملزمان حوالات کی سلاخیں کاٹ کر فرار

Sialkot

Sialkot

سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ میں قتل اورڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان حوالات کی سلاخیں کاٹ کر فرار ہوگئے، غفلت برتنے پر 2 محرر اورایک کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق تحصیل سمبڑیال کے علاقے میں قائم بیگ والہ تھانے سے فرار ہونے والے ملزمان کے پاس تیز دھار آلہ تھا جس کی مدد سے وہ گزشتہ رات حوالات کی سلاخیں کاٹنے میں کامیاب ہوئے۔

فرار ہونے والے ملزمان کا تعلق گوجرانوالہ کے علاقے گکہڑ منڈی سے ہے۔ ملزمان مزمل، عاطف اور قیصر کئی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ڈی پی او گوہر نفیس کی ہدایت پر غفلت برتنے کے الزام میں 2 محرروں خالد اور سلیم جبکہ کانسٹیبل غلام سرور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔