ماضی بھلا کر نئے پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے، مصباح الحق

Misbah-Ul-Haq

Misbah-Ul-Haq

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ہمیں جیت کیلئے سو فیصد پرفارم کرنا ہوگا، ماضی کو بھلا کر نئے پلان کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اوپننگ آسان نہیں، ٹیم کو کافی گیپ سے ٹیسٹ میچز کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔

ہمیں جیت کے لیے 100 فیصد پرفارم کرنا ہو گا۔ مصباح الحق نے کہا کہ سیریز میں مثبت کرکٹ کھیلیں گے، پاکستان کی بیٹنگ لائن کی کمزوریوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نئے پلان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔