بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک 3 منزلہ عمارت گر گئی، کئی افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دارالحکومت نئی دہلی کے شمالی علاقے میں واقع آزاد مارکیٹ میں عمارت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ 5 افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، حادثے کی جگہ پر موجود 6 فائر انجن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
پولیس اور مقامی لوگ ملبہ ہٹانے میں مدد کر رہے ہیں، مقامی افراد کے مطابق عمارت 150 سال پرانی ہے۔