ایران سے بہتر تعلقات کیلئے سفارتکاری پر زور دینا ہو گا، ولیم ہیگ

William Hague

William Hague

برطانوی (جیوڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ کا کہنا ہے کہ ایران سے بہتر تعلقات کیلئے سفارتکاری پر زور دینا ہوگا۔ دوطرفہ تعلقات بہترکرنے کیلیے سفارتکار تعینات کیے جائیں گے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خاجہ ولیم ہیگ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری پراوگرام پر قابل ذکر تبدلیاں کرے۔ انکا کہنا تھا کہ برطانیہ نے تیہران میں سفارتخانے کھولنے کیلیے کام شروع کردیا۔

اس سلسلے میں ایران سے باہمی تعاون چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ برطانیہ اپنے سفارتکار ایران بھیجے گا۔ ولیم ہیگ نے ایرانی صدر کو تنبیہ بھی کی کہ انہیں اپنے جوہری پروگرام پر مزید مثبت فیصلے کرنے چاہیئں۔ انکا کہنا تھا کہ ایران سے باہمی تعاون اور مذاکرات سے تہران میں برطانوی سفارتخانے دوبارہ کھلنے کے امکانات روشن ہوں گے۔ برطانیہ نے تہران میں اپنا سفارت خانہ مظاہرین کے حملے کے بعد نومبر دوہزار گیارہ میں بند کر دیا تھا۔